Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانرواں سال بغیر امتحانات بچوں کو پروموٹ نہیں کرینگے،وزیرتعلیم سندھ

رواں سال بغیر امتحانات بچوں کو پروموٹ نہیں کرینگے،وزیرتعلیم سندھ

کراچی،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال بغیر امتحانا ت بچوں کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، امتحان آگے بھی بڑھانے پڑے تو بڑھائیں دیں گے،مگر امتحانات ضرور ہوں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولوں کی بندش پر بات ہوئی تھی اور اسٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی وہ صورتحال نہیں ہے جو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہے، روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سندھ آتے اورجاتے ہیں، سندھ کے بارڈر پرمسافروں کی اسکریننگ مشکل کام ہے، احتیاط نہ کی تو سندھ میں بھی صورتحال بگڑ سکتی ہے، کچھ پیشگی اقدامات کیے ہیں،وفاق سے بھی مدد کاکہا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ کل نوٹیفکیشن کے ذریعے آٹھویں کلاس تک تدریسی عمل معطل کیا گیا ہے، اسکولوں کی بندش کچھ عرصے کے لئے ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے اسکول بند کرنے کی رائے دی تھی۔ اسکولوں کو اوقات کار کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، موجودہ صورتحال میں بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے، ا ن حالات کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے نہیں استعمال کیا جارہاہے۔ حکومت سمیت کوئی نہیں چاہتا کہ تعلیمی نقصان ہو۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم این سی او سی کے اقدامات پر عمل کررہے ہیں، تعلیمی اداروں میں شرح 2.7 فیصد ہے، ہمیں ڈر ہے کہ وائرس مزید نہ پھیلے۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے ویکسینیشن سے متعلق پرائیوٹ سیکٹرکو دیر سے اجازت دی، ہم محکمہ تعلیم کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی بھرتیاں کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔