Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانہندو کمیونٹی بھی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو

ہندو کمیونٹی بھی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس میں مبتلا، پاکستانی ہندو کمیونٹی اپنے ہردلعزیز وزیراعظم اور خاتون اول کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔

سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی ہندو شہری مندروں اور اپنے گھروں میں وزیراعظم کیلئے خصوصی دعا کررہے ہیں، ملک بھر کے ہندو مندروں میں خصوصی پراتھنا کا اہتمام کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔