Saturday, July 27, 2024
ہومدنیابھارتی ویمن ریسلر نے فائنل میں شکست کے بعد خودکشی کرلی

بھارتی ویمن ریسلر نے فائنل میں شکست کے بعد خودکشی کرلی

نئی دہلی،بھارتی اسٹار ویمنز ریسلرز گیتا اور ببیتا پھوگٹ کی کزن ریتیکا نے فائٹ ہارنے پر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔بھارتی پولیس کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں 12 سے 14 مارچ کے دوران ریسلنگ ٹورنامنٹ ہوا، جس کی فائنل باوٹ میں 17 سالہ ریتیکا کو صرف ایک پوائنٹ سے ناکامی ہوئی جس پر وہ کافی دلبرداشتہ تھیں۔ریتیکا ایک روز بعد اپنے چچا کے گھر میں چھت کے پنکھے سے جھولتی ہوئی پائی گئی، وہ اس گھر میں 4 برس سے مقیم اور چچا کی اکیڈمی میں ہی تربیت حاصل کررہی تھیں تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔گیتا اور ببیتا پھوگٹ نے اپنی کم عمر کزن کی اس انداز میں موت پر سوشل میڈیا پر جذباتی انداز میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔