Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانعید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے، رانا ثنا للہ

عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے، رانا ثنا للہ

لاہور، مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہان عدالتوں سے انصاف تب ملے گا جب یہ آزاد ہوں، ججوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی نے اداروں پر حملہ کیا، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئے، اس ماحول میں کوئی اور راستہ نہیں کہ اس غیر آئینی ٹولے کے خلاف جدوجہد کی جائے۔ لانگ مارچ ملتوی ہونے پر حکمرانوں کی خوشی دیکھ کر حیرانگی ہوئی، جب انہوں نے خوشی منائی تو لگ رہا تھا کہ ان کی نیند حرام ہو چکی تھی، ایسا لگتا تھا یہ کسی چھری کے نیچے تھے،انہوں نے کہا کہ9 جماعتوں نے تجویز دی ہے کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے جائیں ، پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی۔ لانگ مارچ کا التوا غلط ہوا، اسے جاری رکھا جانا چاہیے تھا، پی ڈی ایم کا دوبارہ اجلاس ہو گا تو یہ کسی نتیجے پر ضرور پہنچیں گے، عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔