Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانمسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج

لاہور، مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ ٹان شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ٹان شپ میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا جبکہ جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو کی۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا تھا کہ بے نظیر کی ہلاکت پر تو آصف زراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا لیکن اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر مریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر مشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔