Tuesday, April 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزملک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

ملک میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

پشاور:ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل پہلا روزہ ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

کراچی اور بلوچستان میں کتنے بجے تک چاند نظر آنے کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے بتادیا اس سے قبل پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ چاند سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اس کے علاوہ صوبہ سندھ اور کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اس کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔