Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانپی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا قیام،وزیراعلی محمود خان چیئرمین نامزد

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا قیام،وزیراعلی محمود خان چیئرمین نامزد

اسلام آباد، تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا قیام،وزیراعلی محمود خان تحریک انصاف ایپکس کمیٹی کے چیئرمین نامزد۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایپکس کمیٹی میںصوبائی وزیر عاطف خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر، گورنر کے پی شاہ فرمان،وزیر دفاع پرویزخٹک،وفاقی وزیر علی امین، اعظم سواتی، فضل خان اور وزیر مواصلات مراد سعید شامل ہیں ،ایپکس کمیٹی تحریک انصاف ضلعی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔