Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن :پی ٹی آئی رہنما فرید رحمان اسلام آباد کی جنرل نشست پر آج کاغذات جمع کروائیں گے

سینیٹ الیکشن :پی ٹی آئی رہنما فرید رحمان اسلام آباد کی جنرل نشست پر آج کاغذات جمع کروائیں گے

اسلام آباد،تحریک انصاف کی سینیٹ ٹکٹوں کا معاملہ پارٹی کارکنان کی جانب سے شدید تنقید کے بعد پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی تبدیلی پر غور کیا گیا ،سینیٹ کی جنرل نشست پر امیدوار عبدالحفیظ شیخ ہونگے یا فرید رحمان ؟سینیٹ اسلام آباد کی جنرل نشست پر ایک اور امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا گیا اس حوالے سے تحریک انصاف کے ریجنل صدر فرید رحمان کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی ۔فرید رحمان سینیٹ کی جنرل نشست پر آج کاغذات جمع کروائیں گے ،عبدالحفیظ شیخ سے ٹکٹ واپس لینے پر بھی گفتگو جارہا ہے ۔اسلام آباد کے کارکنان نے باہر سے سینیٹ کے امیدوار لانے پر شدید احتجاج کیا ،حتمی ٹکٹ کا فیصلہ عمران خان کریں گے ،حتمی ٹکٹ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔