Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینپی ایس ایل 6 :مزید2 غیر ملکی کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

پی ایس ایل 6 :مزید2 غیر ملکی کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

کراچی ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چھٹے ایڈیشن میں دو غیر ملکی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تاہم آج کا میچ شیڈیول کے مطابق ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز کھلاڑیوں سمیت 244 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی گئے جن میں سے آج تین افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ منگل کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ آج شام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 244 پی سی آر ٹیسٹ کرائے ہیں۔ ان میں سے تین مثبت ہیں۔ ان میں سے دو غیرملکی کھلاڑی ہیں جبکہ ایک مقامی سٹاف ہیں۔ یہ تینوں افراد اور فواد احمد دس دن تک قرنطینہ میں رہیں گے۔جمعرات کو دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ ببل میں 300 کے لگ بھگ افراد ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کے سٹاف کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ فواد احمد کا آج شام دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پیر کو پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک غیرملکی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔