Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 36افسران کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دے دی

وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 36افسران کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 36افسران کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دے دی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ترقی پانے والوں میں عمران حمید ،نعمان یوسف، سعدیہ تحریم،صبا عاصم، نادیہ ثاقب،نبیلہ عرفان،فروا عامر، عثمان علی، سید محمدمسعود اعوان، محمد عثمان،سائرہ عمر، آمنہ منیر،لبنی عثمان،سمیرا فاروق، احمد علی صدیقی،افتخار عالم، سدرہ انیس، حبیب الرحمن جاموٹ، امن انور قدوائی،صائمہ سلیم،فہد غفارسومرو، اقبال حسین ،صائمہ علی، ذیشان شبیر رانا،کیپٹن (ر)خالد محمود،کنور اعجاز خالق رزاقی،سید صلاح الدین احمدودیگر شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ترقی پانے والے افسران وفاق کے علاوہ پنجاب اور سندھ میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔