Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانوفاقی حکومت نے پولیس سروس گروپ کے 28افسران کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دے دی

وفاقی حکومت نے پولیس سروس گروپ کے 28افسران کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے پولیس سروس گروپ کے 28افسران کو گریڈ 18سے 19میں ترقی دے دی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ترقی پانے والوں میں کیپٹن( ر) حیدر رضا، عمارہ اطہر، فیصل مختار ،ذیشان شفیق صدیقی،غلام مرتضی تبسم ، محمد فیصل،رانا شعیب محمود، عباد ت نثار، وقار شعیب انور،فضل حمد، محمد عتیق طاہر، عمران ریاض ،راجہ طاہر رحمن، ندا عمر چٹھہ، عثمان اعجاز باجوہ، شائستہ ندیم و دیگر شامل ہیں ، ترقی پانے والے افسران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔