Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانقرنطینہ میں موجود عمران خان کی حکومتی میڈیا ٹیم سے ملاقات

قرنطینہ میں موجود عمران خان کی حکومتی میڈیا ٹیم سے ملاقات

اسلام آباد،کورونا وائرس کے باعث آئسولیشن میں موجود وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائشگاہ پر حکومتی میڈیا ٹیم سے ملاقات کی ۔سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر وزیراعظم عمران خان کی ایک تصویر جاری کی گئی ۔شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم بنی گالہ میں اپنی میڈیا ٹیم کے ہمراہ۔سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ ذلفی بخاری اور سینیٹر فیصل جاوید بھی نمایاں ہیں۔دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی وزیراعظم کی قرنطینہ کے دوران کی ایک تصویر جاری کی تھی۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیراعظم کی نئی تصویر جاری کی تھی۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور لکا سا بخار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔