Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزنوازشریف صدر منتخب ہونے کے بعد کیا تقریر کریں گے؟ مندرجات سامنے آگئے

نوازشریف صدر منتخب ہونے کے بعد کیا تقریر کریں گے؟ مندرجات سامنے آگئے

لاہور (سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف صدر منتخب ہونے کے بعد کیا تقریر کریں گے، مندرجات سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی تقریر میں ملک کو ایٹمی طاقت بناتے وقت درپیش مشکلات پر روشنی ڈالیں گے، قائد ن لیگ ملکی معیشت کی بہتری سے متعلق نکات کو اپنی تقریر کا حصہ بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تقریر میں نواز شریف اپنے ادوار کی ملک کے لییخدمات کو اجاگر کریں گے، سابق وزیراعظم ملک گیر تنظیم سازی کا جامع پلان دیں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف پارٹی کو متحرک کرنے اور عوامی مقبولیت کی بحالی کے لیے اقدامات تجویز کریں گے، آئندہ پارٹی بیانیہ کیا ہوگا، اسے عوامی پزیرائی کیسے ملے گی اس پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔