Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن: مسلم لیگ (ن )نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی

سینیٹ الیکشن: مسلم لیگ (ن )نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی

اسلام آباد،مسلم لیگ (ن )نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔تفصیلات کے مطابق نون لیگ نے تین جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون نشست کے لئے چار لیگی رہنماوں کا نتخاب کرلیا۔ ن لیگ نے جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر کو ن لیگ کے اپنے کوٹے سے ٹکٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے راجہ ظفر الحق اور پروز رشیدکو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ محمد زبیر کو پہلی بار پنجاب سے سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ، اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کو خواتین کی نشست پر سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے طابق مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد امیدوار کل کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔