Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوزیر اعظم آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ جیلانی پارک لاہور میں میاواکی فاریسٹ کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے ۔وزیراعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے ابتدائی طور پر51 اربن فاریسٹ سائیٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔ماحولیاتی تحفظ کے لیے ابتدائی طور پر 51 اربن فاریسٹ سائٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی، سبزی منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور آٹے کی قیمت میں کمی لانے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیر اعظم سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔وزیر اعلی صوبے کے سیاسی اور انتظامی امور پر بریف کریں گے۔ وزیر اعظم سے پارٹی کے پنجاب کے سینئر وزرا بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم فاریسٹ کمپین کے حوالے سے پودا لگا کر افتتاح بھی کریں گے۔وزیراعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔