Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلپاکستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پریکٹس کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے،دونوں ٹیمیں کل مدمقابل ہوںگی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پریکٹس کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے،دونوں ٹیمیں کل مدمقابل ہوںگی

راولپنڈی،پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پریکٹس کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے، کھلاڑی دوسرے پریکٹس سیشن کے لیے وارم اپ ایکسرسائز کررہے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کا پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔ قومی کھلاڑی فیلڈنگ، بیٹنگ اور بالنگ کی مشقیں کر رہے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ میزبان ٹیم پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گرین کیپس نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض کوئنٹن ڈی کاک انجام دیں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم اپنے دورے کے دوران تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 11 فروری، دوسرا 13 فروری اور تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا، تینوں میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔