Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینحسن علی کی تباہ کن بولنگ، جنوبی افریقہ 201 رنز پر ڈھیر،پاکستان کو 71 رنز کی برتری مل گئی

حسن علی کی تباہ کن بولنگ، جنوبی افریقہ 201 رنز پر ڈھیر،پاکستان کو 71 رنز کی برتری مل گئی

راولپنڈی،فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار بولنگ نے پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف 71 رنز کی برتری دلادی ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے گیند باز حسن علی کی شاندار گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 71 رنز کی برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقہ نے تیسرے روز کا آغاز 106 رنز 4 کھلاڑی آٹ پر کیا کہ دن کی پہلی ہی گیند پر پروٹیز کپتان شاہین شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ڈک کاک کے آوٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے ٹیل اینڈرز نے تھوڑی بہت مزاحمت دکھائی تاہم حسن علی کی ریورس سوئنگ کے آگے زیادہ دیر نہ ٹک سکی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے 145 رنز سے کھیل شروع کیا تو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دوسری گیند پر 77 رنز بنا کر آٹ ہو گئے۔بابر کے آوٹ ہونے کے بعد نائب کپتان محمد رضوان فواد عالم کا ساتھ دینے آئے تاہم قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ بھی جلد گر گئی جب فواد عالیم 45 رنز بنا کر رن آٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ بھی جلد گر گئی جب محمد رضوان 18 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے، ساتویں وکٹ کے لیے فہیم اشرف اور حسن علی نے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم حسن علی مہاراج کے ہاتھوں 8 رنز بنا کر آٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی جانب سے فہیم اشرف 78، بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے نورجے اور مہاراج تین تین وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل پاکستان کی جانب سے 145 رنز تین کھلاڑی آٹ پر شروع کیا گیا۔ پہلے روز کا کھیل بارش کے باعث جلدی ختم کر دیا گیا تھا۔دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کا ٹاپ آرڈر نہیں چل سکا تھا۔ اوپنر عمران بٹ 15، عابد علی چھ اور اظہر علی کوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہوئے تھے۔بائیس رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے پاکستان کی بکھرتی بیٹنگ کو سنبھالا تھا۔ بارش کے باعث پہلے روز 58 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔