حافظ آباد(ثاقب جمال سے)محکمہ سول ڈیفنس کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی، دو عدد پیٹرول ایجنسیز سیل کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد سٹی میں کارروائی کرتے ہوے سول ڈیفنس آفیسر اینڈ چیف ملک آصف نے ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کے حکم پر اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت ایکشن لیتے ہوئے کسوکی روڈ پر واقع مستجاب ولد محمد مسلم اور ساگر روڈ پر واقع تعارف حسین ولد محمد حسین کے غیر قانونی طور پر قائم منی پیٹرول پمپ سیل کر دئیے ۔سول ڈیفنس کے چیف ملک آصف نے کہا کہ ضلع میں موجود غیر قانونی طور پر قائم منی پیٹرول پمپ اور ایجنسیز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہے ،ان کے ساتھ کسی قسم کی رعائیت نہیں کی جائے گی اور بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کروائے جائیںگے۔
حافظ آباد:محکمہ سول ڈیفنس کی کارروائی، 2پیٹرول ایجنسیز سیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔