Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاک بحریہ کیلئے چین میں تیار دوسرے فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار دوسرے فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب

کراچی،پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب شپ یارڈ چین میں ہوئی،پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز ہر قسم کی جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا، پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مذید مضبوط ہوگا، اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہازوں کی تیاری پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اور مضبوط سفارتی تعلقات کی عکاس ہے،پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں نے کہا عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،تقریب میں چینی حکام کے علاوہ چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی اور ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ کے نماندوں نے بھی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔