Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ تریندوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ دوسرے میچ میں ہرا کر کلین سویپ کر دیا

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ دوسرے میچ میں ہرا کر کلین سویپ کر دیا

راولپنڈی،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ دوسرے میچ میں ہرا کر کلین سویپ کر دیا ۔ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستانی بولرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن کو لڑ کھڑانے پر مجبور کر دیا اور میچ کا پانسہ پلٹ کر رکھ دیا۔حسن علی نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹیں لی ہیں اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ایڈن مارکرم نے 13 چوکوں اور تین چھکوں سے اپنی سنچری مکمل کی لیکن حسن علی نے انہیں 108 رنز پر پولین کی راہ دکھائی۔تمبا باووما نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تو کچھ ہی دیر بعد شاہین شاہ آفریدی نے انہیں 61 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ جارک لنڈے نے چار رنز ہی بنائے تھے کہ حسن علی نے انہیں بھی اپنا شکار بنا لیا۔پیر کو دوسری اننگز کا آغاز ہوتے ہی حسن علی نے راسی وان ڈرڈیوسن کو 48 رنز پر کلین بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد فاف ڈپلیسی آئے لیکن حسن علی نے انہیں سنبھلنے سے پہلے ہی ایل بی ڈبلیو آٹ کر دیا۔اتوار کو جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر ڈین الگر 17 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آٹ ہو گئے۔اس کے بعد ایڈن مارکرم اور راسی وان ڈرڈیوسن اپنی ٹیم کو دبا سے نکالا اور 94 رنز کی شراکت داری بنا ڈالی۔ مارکرم نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 71 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔پاکستان کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔پاکستان کے پاس پنڈی ٹیسٹ میچ جیت کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار مسلسل دو ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کو زیر کرنے کا موقع ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔