Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ،مزید 43 افراد چل بسے

پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ،مزید 43 افراد چل بسے

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ،مزید43افراد انتقال کرگئے جبکہ 4,323نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14,821ہوگئی جبکہ 692,231افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید4,323 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ92 ہزار231 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 66 ہزار 618 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ33ہزار348افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں92ہزار423،اسلام آباد میں61ہزار552،بلوچستان میں19ہزار785 ،گلگت بلتستان میں5059اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے13ہزار446کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 43 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 14821ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4509افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 6587،خیبرپختونخوا میں 2457،اسلام آباد میں583،بلوچستان میں211اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث371 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ61ہزار450 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,587مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,902 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ15ہزار960مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران43ہزار362کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4323افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ446ہزار69افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔