Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کوروناویکسین لے کراسلام آباد پہنچ گیا

پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کوروناویکسین لے کراسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد،پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ کوروناویکسین لے کراسلام آباد پہنچ گیا ،پہلی کھیپ خصوصی طیارے کے ذریعے نورخان ایئربیس پر پہنچی،معاون خصوصی فیصل سلطان نے ویکسین وصول کی۔تفصیلات کے مطابق طویل انتظار ختم ہونے کے بعد ہم وطنوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی،انسداد کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی ،نورخان ایئربیس پرخصوصی طیارہ لینڈ کر گیا۔پاکستان ایئرفورس کا آئی ایل 78خصوصی طیارہ چین کے دارالحکومت بیجنگ سے انسداد کورونا ویکسین کا پہلا بیج لیکر اسلام آباد پہنچ گیا۔چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں خصوصی طیارے کے ذریعے نور خان ایئربیس پہنچی،معاون خصوصی فیصل سلطان نے ایئرپورٹ پر کورونا ویکسین وصول کیں۔کورونا ویکسین چینی وزیراعظم کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے،پہلے مرحلے میں ہیلتھ پروفیشنل کوویکسین لگائی جائے گی،ملک بھرمیں کورونا کی ویکسینیشن کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے ویکسین لگانے کیلئے ایک انتہائی جامعہ پلان مرتب کیا ہے،نمزکے تحت نیشنل ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل قائم کیا گیا ہے جو صوبائی اور ضلعی ویکسینیشن انتظامیہ ،کوآرڈینیشن اور ویکسین سینٹر کو ویکسین فراہم کریں گے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے فرنٹ لائن ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے ویکسین ہراول دستے کو لگائی جائے گی۔واضح رہے کہ کورونا ویکسین لانے کیلئے گزشتہ روزپاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ نورخان ایئربیس سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کیلئے روانہ ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔