Thursday, April 18, 2024
ہومپاکستانشہر اقتدار میں چاند دیکھنے کیلئے پہلی مشاہدہ گاہ تیار

شہر اقتدار میں چاند دیکھنے کیلئے پہلی مشاہدہ گاہ تیار

اسلام آباد،چاند دیکھنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پہلی آبزرویٹری ساڑھے 3 کروڑ روپے کی لاگت میں تیار کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں پہلی آبزرویٹری کے قیام میں پیش رفت سامنے آئی ہے، اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے اسلام آباد میں آبزرویٹری بنائی گئی ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بنائی گئی پہلی ابزرویٹری کا افتتاح 11 اپریل کو ہو گا، جب کہ اسلام آباد کے بعد گوادر اور پھر پشاور میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔