Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانتیسرا ٹی20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

تیسرا ٹی20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

راولپنڈی(آئی پی ایس ) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا 179 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے مارک چیپمین 87 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ڈین فاکس کرافٹ نے 31، ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔ جیمز نیشم 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے ایک اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، صائم ایوب 32 اور بابراعظم 37 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔محمد رضوان نے 23 رنز بنائے جبکہ شاداب خان 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، عثمان خان 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ عرفان خان 30 اور افتخار احمد 2 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے اش سوڈھی نے 2، مائیکل بریسویل اور جیکب ڈفی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔