blad man 49

شوہر گنجا ہے، لڑکی کا رخصتی کے بعد طلاق کا مطالبہ

ریاض(آئی پی ایس )شوہر گنجا ہے، لڑکی نے رخصتی کے بعد طلاق کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وکیل نے ایک منفرد کیس کے حوالے سے بتایا ہے جس میں ایک لڑکی نے رخصتی کے دو روز بعد طلاق کا مطالبہ کیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی قانون دان احمد عجب نے بتایا کہ طلاق کا سب سے عجیب و غریب میرے علم میں اس وقت آیا کہ جب ایک نوجوان میرے چیمبر میں داخل ہوا۔ چیمبر میں داخل ہوتے ہی نوجوان نے پہلا سوال یہ کیا کہ کیا کسی مرد میں کوئی ایسی خرابی بھی ہوسکتی ہے جس پر اس کی منکوحہ طلاق کا مطالبہ کردے۔ میری بیوی نے شادی کے دوسرے روز مجھ سے طلاق کا مطالبہ کیوں کیا۔ نوجوان نے بتایا کہ طلاق کے مطالبے کا باعث یہ ہے کہ میں گنجا ہوں اور شادی کے دوسرے روز یہ بات میری بیوی پر جیسے ہی منکشف ہوئی اس نے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ سعودی قانون دان کا کہنا ہے کہ اگر خاوند میں کوئی ایسی خامی نظر آئے جس سے شوہر اور بیوی کا رشتہ متاثر ہورہا ہو تو ایسی صورت میں بیوی نکاح فسخ کرنے کا حق رکھتی ہے بشرطیکہ یہ خامیاں ایسی ہوں جن کا منگنی کے وقت علم نہ ہوا ہو اور اس کا شادی کے بعد پتہ چلے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ گنجاپن ایسی کمی ہے جو لوگوں کو اچھی نہیں لگتی لیکن یہ ایسی کمی ہے جس سے موجودہ دور میں چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں