گلگت،گلگت بلتستان اسمبلی نے پانچویں صوبے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق قرارداد وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا کہ جی بی کو پانچواں صوبہ کا درجہ دیکر قومی اسمبلی،سینیٹ اور وفاقی اداروں میں نمائندگی دی جائے۔قرارداد کے مطابق پانچواں صوبہ کیلئے آئین میں ترمیم بل پارلیمنٹ سے منظور کرلیا جائے،قرار داد کے مطابق اس بات کا خیال رکھا جائے کہ مزکورہ بل سے کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچے۔قرارداد میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کا یہ مقتدر ایوان ، عوام کی دیرینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت ، وزیراعظم پاکستان ودیگر ریاستی اداروں کے حکام بالا سے پرزورمطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ کا درجہ دے کر قومی اسمبلی ، سینیٹ اور دیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے ۔ عبوری صوبے کا درجہ دینے کے سلسلے میں آئین پاکستان مناسب ترامیم کا بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ مذکورہ ترامیم سے اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر سے متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پاکستان کااصولی موقف برقرار رہے ۔قرارداد کے مطابق یہ مقتدر ایوان اس بات کا بھی اعادہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کی جدوجہد آزاد ی میں اخلاقی اور سیاسی حمایت حسب سابق جاری رکھیں گے ۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں پانچویں صوبے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔