ممبئی، سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی تصویر سامنے آگئی۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ادکارہ کرینہ کپور کے ہاں گزشتہ ہفتے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس پر بالی ووڈ شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔مداحوں کی جانب سے سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کو دیکھنے کے حوالے سے کافی بے چینی پائی جاتی تھی جس کے لیے سوشل میڈیا پر کافی ٹرولنگ بھی کی گئی اور صارفین نے تیمور علی خان کے چھوٹے بھائی کے نام کو لے کر دلچسپ تجاویز بھی دیں۔دو ہفتے گزرنے کے باوجود اب تک بھارتی میڈیا سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر لینے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے تاہم آج کرینہ کپور نے خود ہی مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے تصویر جاری کردی۔اداکارہ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر یہ تصویر فوٹو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی جس میں انہوں نے لکھا ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو خواتین نہ کرسکیں۔اداکارہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تمام تر خواتین کو مبارکباد دی۔
کرینہ کپورکے دوسرے بیٹے کی تصویر منظر عام پر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔