Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانعمران اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر آصف محمود

عمران اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، ڈاکٹر آصف محمود

پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ آصف محمود نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں آصف محمود نے کہا کہ سیاسی تشدد مسئلے کا حل نہیں، سیاسی انتہاپسندی کی مذمت میں سب کو متحد ہونا چاہیے۔
ڈاکٹرآصف نے کہا کہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
دوسری جانب اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بھی عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے مبینہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔