Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانوزیر اعلی پنجاب کا فائرنگ کرنے والے ملزم کا وڈیو بیان لیک کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس

وزیر اعلی پنجاب کا فائرنگ کرنے والے ملزم کا وڈیو بیان لیک کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کا فائرنگ کرنے والے ملزم کا وڈیو بیان لیک کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس، بیان لیک کرنے پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سمیت سارے عملے کو معطل کر دیا وزیر اعلی چودھری پرویزالہی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو غیر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی تھانے کے تمام عملے کے موبائل قبضے میں لے لئے گئے ، موبائل فونز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔ لیک ہونے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم تحقیقات کرکے محرکات سامنے لائے جائیں۔۔چودھری پرویزالہی کی آئی جی پنجاب کو ہدایت وزیر اعلی چودھری پرویزالہی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس اجلاس میں فائرنگ کے واقعہ کا جائزہ لیا گیا انسپکٹر جنرل پولیس، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، شفقت محمود، ایم پی اے حافظ عمار یاسر، اختر ملک،میاں محمودالرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔