وزیراعظم شہباز شریف روابط اور اعتماد سازی کانفرنس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ ہوگئے، وہ 13 اگست کو سیکا سمٹ سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام پر مشتمل وفد بھی شامل ہے۔
سیکا کا چھٹا سربراہی اجلاس 12،13 اکتوبر کو قازقستان کے شہر آستانہ میں ہوگا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ کل سیکا سمٹ سے خطاب کریں گے اور علاقائی و عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔
وزیراعظم کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، علاقائی اورعالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر بھی اجاگر کریں گے۔
واضح رہے کہ سیکا 1992 میں قائم کیا گیا جو بین الحکومتی ادارہ ہے اور اس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، سیکا ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ رکھتا ہے اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف قازقستان روانہ ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔