Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانحکومت کا عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کا فیصلہ،فی یونٹ92 پیسے اضافے کا امکان

حکومت کا عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کا فیصلہ،فی یونٹ92 پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد،حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی گرانے کا فیصلہ کر لیا۔ بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،نیپرابجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق درخواست پر25 فروری کوسماعت کرے گا اور منظوری کی صورت میں صارفین پر9 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے نیپرامیں درخواست جمع کروادی،جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ جنوری میں 7 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،بجلی کی پیداواری لاگت 51 ارب 66 کروڑ رہی، بجلی کی پیداوارپر فیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا، تاہم لاگت 6 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی، اس لیئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر25 فروری کو سماعت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔