Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستاناستعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

استعفوں کی منظوری متعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسپیکر کو ہدایت دے وہ استعفے منظوری سے متعلق آئینی ذمہ داری پوری کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسپیکر کو حکم دے کہ وہ درخواست گزاروں اور دیگر 112 ارکان کو بلائے، سپیکر تحقیق کرلے جنھوں نے استعفے دیئے انہوں نے آرٹیکل 64 کے تحت دیئے، قانون کے مطابق پٹشنرز کو سنے بغیر اسپیکر استعفوں سے متعلق اطمینان نہیں کر سکتا، ابھی الیکشن کا اعلان نہیں ہوا 123 ارکان کے استعفوں کو ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا۔
پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ پٹشنرز کا استعفوں سے متعلق لیٹر موثر نہیں رہا، شکور شاد کا استعفیٰ منظور ہوا تو انہوں نے درخواست دی اسپیکر نے سنے بغیر منظور کر لیا، شکور شاد کی درخواست پر ہائیکورٹ انکا استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔