لاہور، وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق انہوں نے گھر پر قرنطینہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے،ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔ڈاکٹر مراد راس نے 2روز قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے حالیہ دنوں تمام ملنے والوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی ہے۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کوروناوائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام لازمی احتیاط کریں۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کورونا وائرس کا شکار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔