Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانجنوری 2020 میں کے مقابلے میں ترسیلات زر 19 فیصد زیادہ ہیں،وزیراعظم

جنوری 2020 میں کے مقابلے میں ترسیلات زر 19 فیصد زیادہ ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق کہا ہے کہ جنوری میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.27 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں، مسلسل 8 ماہ سے ترسیلات زر میں دو ارب ڈالر سے زیادہ آرہی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جنوری 2020 میں کے مقابلے میں ترسیلات زر 19 فیصد زیادہ ہیں، موجودہ مالی سال میں ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 24 فیصد اضافہ رہا۔انہوں نے بتایا کہ جنوری میں اووسیز پاکستانیوں نے 2027 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں اور مسلسل آٹھ ماہ سے ترسیلات زر میں دو ارب ڈالر سے زیادہ آرہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، میں سمندر پار پاکستانیوں کا انتہائی شکر گزار ہوں۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صنعتی شعبے سے بھی خوشخبری ہے کہ اس میں نمو کا رجحان برقرار ہے۔ دسمبر 2019 کے مقابلے میں دسمبر 2020 کے دوران 11.4% نمو کے ساتھ لارج سکیل مینو فیکچرنگ میں ایک مرتبہ پھر ہمیں دو ہندسی نمو میسر آئی۔جولائی سے دسمبر تک کی مجموعی نمو اب 8% سے تجاوز کرچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔