Saturday, October 26, 2024
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن:اسلام آباد کی دونشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز

سینیٹ الیکشن:اسلام آباد کی دونشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز

اسلام آباد،سینیٹ الیکشن 2021کیلئے اسلام آباد کی2نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز ہے،اسلام آباد میں اب تک 6کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاچکے ہیں،جن میں سے 3نشستیں جنرل الیکشن اور3خواتین کی نشستیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی2نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کا آج آخری روز ہے،اسلام آباد میں اب تک 6کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاچکے ہیں،جنرل نشستوں پر3جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی3کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں۔عبدالحفیظ شیخ تحریک انصاف،یوسف رضاگیلانی پیپلزپارٹی جبکہ ن لیگی طارق فضل چویدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد،ن لیگ کی فرزانہ اورفرح ناز نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کروائے جاسکتے ہیں،اس قبل کاغذات نامزدگی کی 3فروری تھی جو بڑھا کر 5فروری کی گئی،نامزد امیدواروں کی فہرست 16فروری کو جاری ہوگی۔کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی،کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی، 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائے گا۔امیدواروں کی حتمی فہرست 24 فروری کو جاری ہوگی، 25 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے،سینیٹ الیکشن 2021کیلئے پولنگ 3 مارچ کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔