کراچی ،پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔پاکستانی ٹیم نے فتح کا جشن منفرد انداز میں منایا، یہ انداز آج کل سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے ۔ قومی ٹیم نے فتح کا جشن “یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے” کے انداز میں منایا۔پاکستانی ٹیم ٹرافی لے کر بیٹھی ہوئی تھی جس پر فاسٹ بولر حسن علی نے سیلفی لیتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور ہم سیریز جیت گئے، ہم پاوری کررہے ہیں۔اس کے بعد ساری ٹیم خوشی سے شور مچاتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی جو منفرد انداز میں کہتی ہے کہ ‘یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے’۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہو گئی کہ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کی طرح ویڈیوز بنانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اس ویڈیو کی دیکھا دیکھی سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور یوٹیوبرز کی جانب سے بھی ویڈیو بنائی گئی۔اس ویڈیو کی گونج پڑوسی ملک بھارت تک بھی پہنچ گئی اور بھارتی یوٹیوبر یشراج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کر لیا۔
پاکستانی ٹیم کا جیت کا انوکھا جشن:یہ ہماری پاووری ہورئی ہے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔