Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانمسلسل تنقید کے بعد تحریک انصاف نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

مسلسل تنقید کے بعد تحریک انصاف نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے بلوچستان سے امیدوار عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ قادر سے واپس لے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ ظہور آغا کو جاری کیا جا رہا ہے، کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکر کی آواز سنتا ہے۔شہباز گل کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی ٹکٹ واپس لینے کی تصدیق کی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔