Wednesday, February 5, 2025
ہومپاکستانصوبائی حکومت عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے،کلثوم مہدی

صوبائی حکومت عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے،کلثوم مہدی

گلگت(آئی پی ایس)صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے ساڑھے گیارہ ارب روپے گندم سبسڈی کے لئے مختص ہیں مگر عوام گندم کے دانے دانے کو ترس رہے ہیں.
اگر سبسڈی گندم میں کرپشن نہیں ہورہی ہے تو عوام کو آٹا کیوں نہیں مل رہا ہے آخر یہ گندم جا کہاں رہی ہے ماضی میں اس طرح گندم کی کبھی قلت پیدا نہیں ہوئی جتنی قلت آج موجودہ نااہل حکومت کے دور میں پیدا کی گئی ہے میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے وزراء صرف اخباری بیانات تک محدود ہوگئے ہیں اور عمران خان کی خوشنودی کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ ٹکراو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کا خمیازہ عوام بگھت رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت نے جس انداز میں گلگت بلتستان کے عوام کےلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں.
وزیراعظم سے لیکر وزیر امور کشمیر تک گلگت بلتستان کا دورہ کرکے متاثرین نہ صرف متاثرین کی دلجوئی کی بلکہ مالی معاونت بھی کی مگر صوبائی حکومت اور اس وزراء صرف فوٹو سیشن اور وفاقی حکومت کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانات کے زریعے اپنی پسی ذہانت اور ٹکرو کی پالیسی پر کاربند رہے ہیں گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان میں ناکام ہوئی ہے اور عوامی مسائل کا حل انکی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں سرکاری اداروں میں نظام مفلوج ہے ہسپتالوں میں لوگ ادویات اور سہولیات کو ترس رہے ہیں اور ساتھ ہی نیٹکو جو گلگت بلتستان کا قومی اثاثہ ہے اس ادارے کے ملازمین گزشتہ کئی مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں جبکہ حکمران اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرکے عوامی بجٹ اور وسائل لوٹنے میں مصروف ہیں حکومتی وزراء اور کوارڈینیٹرز کی بھرتی کی گئی فوج عوام کے بجٹ پر بوجھ ہیں اور کروڈوں روپے ٹی اے ڈی اور مراعات کی مد میں لوٹ رہے ہیں.
پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے وسائل اور قومی خزانے کو کرپٹ ٹولے کے ہاتھوں لوٹنے نہیں دیگی اور عوامی وسائل کی ہر صورت پیرا داری کریگی اس حوالے سے عوامی لیڈر امجد حسین ایڈوکیٹ اور پیپلزپارٹی کا ہر جیالا ہر فورم پر موجودہ حکومت کی کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے رہیں گے۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔