Wednesday, February 5, 2025
ہومپاکستانصحافت ایک مقدس پیشہ ہے،اسی لیئے اس شعبہ کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے،مومن جان

صحافت ایک مقدس پیشہ ہے،اسی لیئے اس شعبہ کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے،مومن جان

گلگت(آئی پی ایس)سیکریٹری انفارمیشن گلگت بلتستان مومن جان نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے،اسی لیئے اس شعبہ کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پریس کلب گلگت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قلم کی طاقت سے کوئی انکاری نہیں،قلم کے ذریعے دنیا کو فتح کیا جاسکتا ہے، ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے قلم کے زریعے سے ہی بھائی چارگی اور شائستگی کو معاشرے میں عام کیا جائے تاکہ ہمارا معاشرہ خصوصاً گلگت بلتستان گل گلزار بن سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مثبت رپورٹنگ کو کسی بھی معاشرے کیلئے ایک بہت بڑی نعمت قرار دیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے اور یہاں رائے کا اختلاف ہو سکتا ہے۔میں تمام سینئر اور جونئیر صحافی حضرات سے گزارش کرونگا کہ وہ اپنے قلم کا مثبت استعمال کریں جس کے ذریعے خطے سے مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے
معمالات و حالات کو خوبصورت طریقے سے پیش کیا جائے تاکہ یہاں کی تہذیب و تمدن اور ثقافتی اقدار پر اچھے اثرات مرتب ہوں۔حکومت گلگت بلتستان آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے سنجیدہ اقدامات بھی کررہی ہے۔گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
تقریب میں صدر سینٹرل پریس کلب گلگت خورشید احمد ،سینیئر صحافی منظر شگری،عبدالرحمن بخاری،شعیب سلطان،بشارت مہند،کرن قاسم،ندیم خان،جہانگیر ناجی،شیر عباس شاہ،نذاکت علی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔