Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانکراچی :بلدیہ ٹاؤن میں دھاگا فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

کراچی :بلدیہ ٹاؤن میں دھاگا فیکٹری میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

کراچی،بلدیہ ٹاؤن میں دھاگا فیکٹری میں آگ لگ گئی، آتشزدگی سے جھلس کر تین افراد جاں بحق جبکہ ایک فائر بریگیڈ رضا کار زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دھاگا بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، ریسکیو حکام کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے بعد ا سنارکل اور4 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔جن کی شناخت علی شیر، محمد کاظم اور فیاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ بجھاتے ہوئے ایک فائر فائٹر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی بھی ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔