Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانترنول کے علاقہ میں سرکاری زمین پر قبضہ کیخلاف گرینڈ آپریشن ، کسی کو سرکاری زمین پر قابض نہیں ہونے دیں گے،مجسٹریٹ عبدالہادی

ترنول کے علاقہ میں سرکاری زمین پر قبضہ کیخلاف گرینڈ آپریشن ، کسی کو سرکاری زمین پر قابض نہیں ہونے دیں گے،مجسٹریٹ عبدالہادی

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد انتظامیہ نے ترنول کے علاقہ میں سرکاری زمین پر قبضہ کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ آپریشن ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر مجسٹریٹ عبدالہادی نے کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن میں 25 کنال زمین کو واگزار کروایا گیا ،زمین کی مالیت 50 کروڑ سے زائد بنتی ہے، سرکاری زمین پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا تھا ،مجسٹریٹ عبدالہادی نے کہا کہ کسی کو سرکاری زمین پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔