Thursday, November 14, 2024
ہومپاکستاناسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ پر جاری کیے جانے والے 75 روپے کے یادگاری بینک نوٹ کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے اجراء کے لیے دستیاب ہوگا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ نوٹ کے الٹ پر مارخور کی تصویر ماحولیاتی پائیداری پر ہماری توجہ کو نمایاں کرتی ہے۔

 

 

 

 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔