Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستانعدالت بلیک میلنگ کے کلچر کے خلاف کھڑی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فواد چوہدری نااہلی کیس میں ریمارکس

عدالت بلیک میلنگ کے کلچر کے خلاف کھڑی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فواد چوہدری نااہلی کیس میں ریمارکس

اسلام آباد،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کیخلاف درخواست پرعوامی نمائندوں کی نااہلی کی تمام درخواستوں کویکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے 9مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ معاشرے کی اخلاقیات ختم ہوچکی ، سوشل میڈیا پر ججوں کو گالیاں دی جارہی ہیں،عدالت بلیک میلنگ کے کلچر کیخلاف کھڑی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پرسماعت کی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست دائر کرنے کی وجہ پوچھتے ہوئے کہاکہ عوامی نمائندوں کیخلاف درخواستوں پرعدالت کامستقل مقف رہا ، عدالتوں کوسیاسی معاملات میں استعمال کرنے سے نقصان ہوتا ہے ،فیصلے پر دوسری فریق تنقید ہی کرتا ہے ،ہم نیخواجہ آصف کیس میں نااہلی کافیصلہ بھی دیاتھا،سپریم کورٹ نیوہی فیصلہ کالعدم قراردیاتھا۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جسٹس کھوسہ نیکہاکہ 62 ون ایف میں ترمیم کریں،ایسیہی رہاتوہم سب اس قانون کیتحت نااہل ہوسکتیہیں،عوامی نمائندیکونااہل کریں تونقصان حلقیکیعوام کاہوتاہے ،ایسی درخواست عدالت کیوں سنے جس پرتنقید عدالتوں کوہی سہنا پڑے ،جوکچھ عدالتوں کے ساتھ ہورہا ہے تو ایسی درخواستوں کوکیوں سنیں؟۔وفاقی وزیرفواد چوہدری نے درخواست خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ درخواست بلیک میلنگ کا کلاسیک کیس ہے عدالت کا ہمیں بلیک میلنگ سے بچانے کا کام بھی ہے ۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پرججوں کوگالیاں دی جارہی ہیں سیاسی قائدین چائیں توگالی کا یہ کلچرتبدیل کیا جا سکتا ہے بلیک میلنگ کے کلچرکوتبدیل بھی آپ کرسکتے ہیں ہم اس کلچرکیخلاف ہی کھڑے ہیں ۔عوامی نمائندوں کی نااہلی کی درخواستوں پرایک ہی بارفیصلہ ہوگا،ایک ہی باراس معاملیکونمٹادیناچاہتے ہیں تاکہ سائلین کوسن سکیں،اس معاشرے کی اخلاقیات ختم ہوچکی ہیں، ہم آنیوالی نسلوں کواس کلچرسیتباہ کررہے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو عوامی نمائندوں کی نااہلی کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے 9مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔