Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانوزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہو گا،ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہو گا،ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوہو گا، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا،وفاقی کابینہ اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،کابینہ اجلاس میں نیا پاکستان ہاسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی،ایجنڈااے ایچ ایس انٹرنیشنل ائیر لائن کے لائسنس کی تجدید نو کا فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایجنڈاتاریخی یادگاروں کو محفوظ بنانے کیلئے انڈیا سے مخصوص پتھر منگوانے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت بسوں کی آپریشنل پالیسی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش ہوگی ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں لاپتہ افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ متبادل تنازعاتی حل ایکٹ کے تحت غیرجانبدرانہ پینل کی تعیناتی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔ کابینہ سی پیک سے متعلق کمیٹی کے26 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،ای سی سی کے 28 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا بھی شامل ہے ،کابینہ کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی توثیقی کی منظوری دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔