Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانمسلح حملہ آوروں کی فائرنگ ،ڈپلومیٹک انکلیو میدان جنگ بن گیا،مسلح افراد کی گن پوائنٹ پرشٹل سروس کا قبضہ لینے کی کوشش ناکام، فائرنگ سے ڈی ایم اے اہلکار زخمی

مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ ،ڈپلومیٹک انکلیو میدان جنگ بن گیا،مسلح افراد کی گن پوائنٹ پرشٹل سروس کا قبضہ لینے کی کوشش ناکام، فائرنگ سے ڈی ایم اے اہلکار زخمی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی دارالحکومت کا حساس ترین علاقہ ڈپلومیٹک انکلیو میدان جنگ بن گیا، مسلح افراد کی گن پوائنٹ پرشٹل سروس کا قبضہ لینے کی کوشش ناکام، ڈیوٹی پرموجودڈی ایم اے اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔ڈی ایم اے انتظامیہ کے مطابق حملہ آور جدید اسلحہ سے لیس حملہ تھے ۔ حملہ آوروں کی جانب سے ڈی ایم اے کے گارڈز اور دیگر عملہ کو مرکزی حال میں بند کرکے تشدد کیا گیا۔ ڈیوٹی پرموجودڈی ایم اے اہلکاروں پرشدیداسٹیٹ فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ سے ڈی ایم اے اہلکار زخمی ہوگیا ۔ حملہ آوروں کو گرفتار کرکے آسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلی گئیں ۔ڈی ایم اے میونسپل ایڈمنسٹریشن(ڈی ایم اے)نے چند ماہ قبل شدید مزاحمت کے بعد شجاع موٹرز سیشٹل سروس(ڈپلومیٹک انکلیو)کا قبضہ واگزارکروایاتھا ۔ ڈی ایم اے قبضہ مافیا جدید آتشی اسلحہ سے لیس تھے۔ مزاحمت کاروں اور کار سرکار میں مداخلت کے خلاف مقدمات کااندراج کیا جائے گا۔ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تھانے میں درخواست دے دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔