Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومدنیاعازمین حج نے رہائش اور کھانوں کے معیار کو تسلی بخش قراردے دیا

عازمین حج نے رہائش اور کھانوں کے معیار کو تسلی بخش قراردے دیا

مدینہ منورہ میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حجاج کیلئے حرم سے تین سو میٹر کے اندر فائیواسٹار، فور اسٹار اور تھری اسٹار ہوٹلوں میں رہائش کے ساتھ انہیں تین وقت کا بہترین کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے ۔

رہاٗئش گاہوں کے سروے کے مطابق اور عازمین حج سے رہائش اور کھانوں کے معیار سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے مطابق مجموعی طور پر عازمین نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حرم کے انتہائی قریب رہائش کے باعث انہیں پانچ وقت نماز مسجد نبوی میں ہی ادا کرنے کا موقع میسر آرہا ہے۔

کھانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کھانا بھی ایک موثر نظام کار کے تحت فراہم کیا جارہا ہے اور مجموعی طور پر کھانے کا معیار انتہائی مناسب ہے۔ تاہم چند ایک عازمین حج نے ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کے باعث متبادل کھانا فراہم نہ کرنے کی شکایتیں کیں۔بعض رہائش گاہوں پر عازمین حج نے ابتدائی دنوں میں بروقت کھانا نہ پہنچنے، ٹھنڈی روٹی فراہم کرنے اور ان کی مرضی کے برعکس کھانا فراہم کرنے کی بھی شکایت کیوزارت مذہبی امور کی جانب سے مدینہ منورہ میں تعینات فوڈ انچارج فیض عمر سیال نے بتایا کہ تیس رہائش گاہوں میں عازمین حج کو کھانا فراہم کرنے کیلئے گیارہ کیٹرنگ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

گزشتہ روز 14676عازمین حج کو کھانا فراہم کیا گیا ۔شکاتیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فوڈ انچارج نے کہا کہ ۔ ابھی تک عازمین کی طرف سے حج مشن کو کھانے کے حوالے سے 6 شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا ازالہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حاجیوں کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ عازمین کو بروقت معیاری کھانا فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں کی آسانی کیلئے انہیں متبادل کھانا فراہم کرنے کا انتظام کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں بھارتی مسلمان کھانے کے معاملے میں سخت پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی عازمین حج وزارت حج کے انتظامات کے باعث مطمئن ہیں۔دریں اثنا عازمین کو ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے موبائل ایپ اعتمرنا کے ذریعہ اجازت نامہ کے حصول کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے استعمال اور طریقہ کار سے لاعلمی کی وجہ سے موبائل ایپ عازمین کیلئے مشکل ہے۔اس مسئلے کے حل کیلئے حج مشن کی جانب سے مسجد نبوی کی انتظامیہ سے بات چیت ہو چکی ہے اور یہ طے پایا ہے کہ رہائش گاہ انچارج روزانہ عصر سے مغرب کے درمیان سو سے ڈیڑھ سو عازمین بغیر کسی پیشگی اجازت کے اس مقام مقدس پر عبادت کیلئے داخل ہو سکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔