Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا

سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی نے سابق دور میں کی گئی بھرتیوں بارے رپورٹ طلب کرلی ۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق سپیکر کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا،

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے بھرتیوں کی تفصیلات مانگ لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کس کس شعبہ میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا، ڈیپوٹیشن پر کون آیا، تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی، سپیکر قومی اسمبلی نے تفصیلات مانگ لیں، ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف انکوائری کے بعد غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے معاملے پر جامع تحقیقات کا بھی حکم دیدیا۔

واضح رہے سابق سپیکر اسد قیصر کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف ہوا تھا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی طور پر 200 افراد کی بھرتی کے الزامات کی تحقیقات شروع ہو گئی ،اسد قیصر پرا لزام ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپنے رشتہ داروں اور حلقے کے لوگوں کو میرٹ کے بغیر بھرتی کیاجن کی تعداد 200 کے لگ بھگ ہے ،کہا جارہا ہے اسد قیصر نے اپنے بے روزگار بہنوئی کو گریڈ 17 میں بھرتی کیا اور تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے گریڈ 19 میں ترقی دے دی ، اسی دن گریڈ 20 کے 9 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔