اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے،اسٹیبلشمنت ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے،ایڈمنسٹریٹو گریڈ 22 کے محمد علی شہزادہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،محمد علی شہزاد اس سے قبل سیکریٹری وزارت تخفیف غربت تعینات تھے،گریڈ 21 کے ڈاکٹر فخر عالم عرفان سیکریٹری انچارج وزارت تخفیف غربت تعینات کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے محی الدین وانی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کردیا گیا،محی الدین وانی اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم تعینات تھے،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے محسن مشتاق ایڈیشنل سیکریٹری انچارج وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا،محسن مشتاق اس سے قبل سیکریٹری انچارج وزارت بین الصوبائی رابطہ تعینات تھے۔
گریڈ 21 کے ڈاکٹر فخر عالم عرفان سیکریٹری انچارج وزارت تخفیف غربت تعینات،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے عثمان اختر باجوہ کو اسٹیبلشمنت ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ،عثمان اختر باجوہ وزیر اعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔اسی طرح ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کی سارہ سعید ایڈیشنل سیکریٹری وزیر اعظم آفس تعینات کردیا گیا،سارہ سعید اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات تھیں جبکہ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے آصف حیدر شاہ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کردیا گیا،آصف حیدر شاہ اسٹیبلمشنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔