Saturday, September 21, 2024
ہومپاکستانعمران خان وزیر اعظم نہیں رہے،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے ہیں، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔کابینہ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنیکے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔کابینہ کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفیکشن قانونی تقاضا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے 4مشیر اور 19معاون خصوصی بھی ڈی نوٹیفائی کر دیے۔دوسری جانب آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت صدر نے وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی،عمران خان نگران وزیر اعظم کے انتخاب تک اپنی کرسی پر برقرار رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔