Friday, January 10, 2025
ہومتازہ ترینحکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث سی این جی بند

حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ کے باعث سی این جی بند

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایس این جی پی ایل نے فوری طور پر سی این جی کو بند کر دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ تین سالوں سے مکمل ایل این جی درآمد کرنے میں ناکام رہی اور عوام کو گیس، بجلی نہیں مل رہی لیکن غیر سنجیدہ رویہ اور وزرا کے درمیان وزارتی لڑائی کی وجہ سے ٹرمینل اور پائپ کی اضافی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔